راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں بہت سارے سر پرائز ملنے والے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود نےا نکشاف کیا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر 12 نومبر کو مجھ پر فردٍ جُرم عائد ہو گئی تو میں ان تمام لوگوں کے نام لے لوں گی جو جو میرے پیچھے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ 12 نومبر کو فردٍ جُرم عائد کرنے کی سماعت میں کیا ہوتا ہے . کیونکہ اگر ایان علی پر فردٍ جُرم عائد کر دی گئی تو یقیناً ایان علی اپنے ساتھ ملوث بڑی بڑی شخصیات کے نام لینے سے ہرگز نہیں کترائیں گی.
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات