اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے سمندری رینٹل پاور پروجیکٹ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیا۔ راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سمندری رینٹل پاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے راجا پرویز اشرف اسماعیل قریشی طاہر بشارت چیمہ کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے 19 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ نوڈیرو ون پاور پروجیکٹ میں بد عنوانی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہیٰ کی عدم حاضری پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور پراجیکٹس میں بدعنوانی کا الزام ہے۔