اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ میں مبینہ خورد برد اور بیرونی فنڈنگ کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بیرون ملک تمام کاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کیس کی سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آج کارروائی میں تمام اکاونٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہم نے عدالت میں تحریک انصاف کے بیرون ملک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ تحریک انصاف تضحیک انصاف کر رہی ہے۔ کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات