اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری شیر علی اور عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط تحریری معافی مانگ لی۔ چودھری شیر علی اور عابد شیر علی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے کی۔الیکشن کیمیشن کے وقار کا احترام کرتے ہیں۔ وکیل نے تحریری طور معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر معافی نامے کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات