لاہور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی سربراہ اسراج الحق نے اعلان کیا ہے ملکی ترقی میں خواتین کی کوششوں کوبھی بروئے کار لایا جانا چاہیے اس لیے پارٹی میں دس خواتین کا انتخاب کیاجائیگا۔امیر جماعت سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت ضروری ہے تاکہ وہ بھی اپنی جدوجہد کو ملکی ترقی میں شامل کرسکیں۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیاگیا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوری میں خواتین کو بھی شامل کیاجائیگا۔جماعت اسلامی جو کہ وقت کیساتھ تبدیلیوں سے گزر رہی اس سے قبل الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرچکی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے ضروری قرار دیاجائے کہو ہ وراثت میں خواتین کو حصہ دے ۔ اس سے قبل جماعت کے ایک امیر منور حسن کو پارٹی انتخابات میں شکست دیکر نئے امیر سراج الحق کا انتخاب کیاگیا جو جماعت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو اہے ورنہ امیر جماعت خود پارٹی کی قیادت سے دستبر دار ہوتے رہے ہیں ۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات