لندن(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کو اپنی طلاق کے پیچھے کالے جادو کا شبہ ہو گیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پراپنے تازہ ترین پیغام میں کہا ہے کہ قرآن میں واضح ہے کہ شیطان نے میاں بیوی میں جدائی کے لیے کالا جادوسکھایا۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان اور یحام خان کی طلاق سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا جب کہ رواں سال جنوری میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 9 ماہ 22 روز ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کی۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات