کوئٹہ(نیوز ڈیسک)شہباز ٹاؤ ن کے علاقے سے مسلح افراد مقامی نیوز ایجنسی کے صحافی کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کیمطابق رات گئے شہباز ٹاؤ ن میں 8سے 10مسلح افراد مقامی صحافی افضل مغل کے گھر میں گھسے اوراسلحے کے زور پر انہیں ساتھ لے گئے۔مغوی کی اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ ملزمان نے اْن کے شوہر پر تشدد بھی کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم ملزمان کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات