اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دیرینہ حمایتی اور عمران خان کے قریبی سیاسی ساتھی شیخ رشید نے اہم فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔ شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کو آگے لے کر بڑھنے اور خود عوام کیلئے باہر نکلنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ ان پر مسلسل الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو خراب کررہے ہیں تو پھر ان کیلئے دوری اختیارکر لینا ہی بہتر ہوگا۔