پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میری جیت، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، سپیکر ایاز صادق

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک)دو تہائی اکثریت سے دوبارہ اسپیکر کے منصب پر فائز ہونےوالے ایاز صادق نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ آج کی جیت، صرف میری نہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے۔ایاز صادق کو 300 میں سے 268، پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے ۔ تحریک انصاف کے سوا تمام ووٹ ایاز صادق کے حصہ میں آئے ۔پچھلے انتخاب سے 10ووٹ زیادہ ملے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان سب کا شکر گزار ہوں۔پی ٹی آئی کے دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس عمل میں حصہ لے کر جمہوریت کو تقویت دی،دو تہائی ووٹ دینا ایوان کے اعتماد کا اظہار ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منصب ملنے کے بعد اسپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے ،سب سے بڑا چیلنج پارلیمنٹ کو فعال بنانا ہے، تمام اہم قومی امور پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے،امید ہے سردار ایاز صادق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر ایاز صادق کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اور ہماری کہانی کچھ ایک جیسی ہے۔ہم بھی ایوان سے چلے گئے تھے، آپ بھی چلے گئے، پھر ہماری واپسی ایک ہی دن ہوئی۔جمہوری روایات قائم رکھنے پر شفقت محمود کو بھی سراہتے ہیں۔اب جو سفر شروع کریں گے، اس میں خود احتسابی بھی کرنا ہو گی۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…