اسلام آباد (نیوزڈیسک )محکمہ کاونٹر ٹیرازم کی تحقیقات میں کراچی کے واٹر بورڈ سمیت کئی دیگر بلدیاتی اداروں میں تین سو گھوسٹ ملازمین کاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی سی نوید خواجہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ کراچی کے محکمہ واٹر بورڈ سمیت کئی دیگر بلدیاتی محکموں میں تین سو گھوسٹ ملازمین ہیں جن کا تعلق را سے ہے جبکہ دہشتگردوں نے مزید بھارتی خفیہ ایجنسی کے 200سلیپر سیلز کا بھی اعتراف کیاہے۔نوید خواجہ نے کہا کہ ہمارا کام ملزمان کی کھوج لگاناہے ،گرفتار ہونے والے دہشتگرد تفتیش کے دوران اپنا تعلق سیاسی جماعت سے بتاتے ہیں ،گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دو نام بتائے ہیں جن میں محمد انور اور محمود صدیقی شامل ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گااوران ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے گا۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات