قصور(نیوزڈیسک) قصور میں لڑکوں سے زیادتی کے اسکینڈل کی تحقیقات رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں لڑکوں سے زیادتی کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئے ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 284 سے زائد لڑکوں سے زیادتی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ زیادتی کے 20 مقدمات میں 17 لڑکوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے 47 ویڈیو کلپس اور 72 تصویروں کی فرانزک تحقیق کروائی گئی۔ ویڈیو اسکینڈل اچھالنے والے مرکزی کردار مبین غزنوی کا اپنا کردار مشکوک ثابت ہوا ہے جس نے کئی لڑکے اور لڑکیوں سے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ ویڈیو اسکینڈل اچھالنے کا مقصد خود نمائی اور مخالفین کو نیچا دکھانا تھا۔ اس کیس کے مرکزی ملزم حسیم عامر سمیت 18 ملزمان کے چالان عدالت بھجوا دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات