حیدرآباد(نیوزڈیسک)سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقو ب فتح محمد نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ نے آرمی کی 16 کمپنیوں اور 8 ہزار رینجرز اہلکار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر 11 نومبر کے اجلاس میں غور کیا جائے گا، 15 اضلاع میں 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر آرمی اور رینجرز اہلکارتعینات کرنا ممکن نہیں تاہم حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔وہ سابق ضلع ناظم سیکریٹریٹ حیدرآباد میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے، اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد آصف حیدر شاہ ، جوائنٹ سیکریٹری (لوکل گورنمنٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان عطا الرحمان ،ریجنل الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان اور ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی بھی موجود تھے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 51 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اس کے علاوہ 60 ہزار پولنگ عملہ فرائض انجام دے گا، انھو ں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتخابات کے دوران امن قائم رکھنے اور ساتحہ خیرپور جیسے واقعات سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹاجائے گا، انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا 97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 15 میں سے 7 اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی ہو چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ڈی آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت پولنگ اسٹیشن کو تبدیل نہ کریں تاکہ مسائل سے بچا جاسکے، انھوں نے کہا کہ پُر امن اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابات میں فرائض انجام دینے والے افسران و عملے کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈی آر اوز کو ہدایت کی کئی ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے برابری کا سلوک کریں اور اگر انھیں شکایات ہیں تو اس کا ازالہ کریں، انھوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ادارے آئین کے مطابق پابند ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ تعاون کریں، انھوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران آرمی کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ 11 نومبر کے اجلاس میں ہو گا جس میں سیکریٹری داخلہ پاکستان اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے، انھوں نے کہا کہ پاک آرمی نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے اور وہ انتخابات کے دوران لوگوں کی جان و امال کے تحفظ کے لیے غیر معمولی سپورٹ فراہم کرتے ہیں، سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایات اور میڈیا پر چلنے والی فوٹجز کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، انھوں نے یقین دلایا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران بھی اگر بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی تو ان پر بھی بلا کسی دبا ¶ کارروائی کی جائے گی۔
بلدیاتی انتخابات ،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بڑا مطالبہ کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیر داخلہ کایو اے ای ،کویت اور اومان کے ویزوں بارے اہم اعلان
-
صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ...
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل ...
-
شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی
-
بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے ...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
عبد اللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ ...
-
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
چینی کمپنی کو پاکستان میں کینسر کی سستی دوا کی فروخت کی اجازت مل گئی
-
خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں، نعمان اعجاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیر داخلہ کایو اے ای ،کویت اور اومان کے ویزوں بارے اہم اعلان
-
صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
-
شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی
-
بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے کے فیصلے نے بھانڈا پ...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
عبد اللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ کریں: کرکٹر احسان اللہ
-
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
چینی کمپنی کو پاکستان میں کینسر کی سستی دوا کی فروخت کی اجازت مل گئی
-
خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں، نعمان اعجاز
-
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
-
دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل