لاہور((نیوزڈیسک) لاہور کے علاقہ میں گھرکی ہسپتال کے قریب ایک آئل ڈپو میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئل ڈپو میں سگریٹ کے سلگانے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اپنی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور ہٹا دیا گیا۔جاں بحق افراد میں عمران، ساغر، اشفاق اور عمران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سرور، ذوالفقار اور رفاقت شامل ہیں