اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو اپنی ہی جماعت کے کئی ارکان کا ووٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے حمایت یافتہ ایاز صادق اور تحریک انصاف کے شفقت محمود مدمقابل تھے۔ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے یہ انتخاب واضح اکثریت سے جیت لیا۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شفقت محمود کے حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ ان کو اپنی ہی جماعت کے 4 ارکان کے ووٹ حاصل نہیں ہوئے۔ شفقت محمود کو اسپیکر کے عہدے کیلئے کل 29 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 33 ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناصر خٹک، مسرت زیب، گلزار خان اور سراج خان نے شفقت محمود کو ووٹ نہیں ڈالا