اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق کو منتخب ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر کا پروٹوکول دیا گیا تمام افسر اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ پروٹوکول کے نمائندے ان کے آگے پیچھے دوڑتے رہے۔ پروٹوکول دیتے ہوئے سکیورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے تھے۔ سردار ایاز صادق اتوار کی صبح سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے پہنچے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں موجود تمام عملہ چوکس و چوکنا ہوگیا۔ سردار ایاز بھی خوش نظر آرہے تھے۔