اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔ ڈیڑھ سال میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ، اتحادی فوج ایک دہائی میں نہ کر سکی۔ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جنگ سے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن ہو گا۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن انٹیلی جینس کے تبادلے کے بعد کئے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت آپریشن اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے ہیں۔