اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنماءفیاض الحسن چوہان کو قرآن مجید پر حلف دینے کی ویڈیو جاری کرنامہنگا پڑگیا اوراُن کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پابندی کے باوجود فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اورپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے ، اس ضمن میں باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔یادرہے کہ فیاض الحسن چوہان پر پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں کرپشن کا الزام عائد کیاگیاتھا جس کے بعد اُنہوں نے قرآن مجید پر حلف دیتے ہوئے وضاحت کے طورپر ویڈیو جاری کردی تھی اور یہ ویڈیو پارٹی چیئرمین عمران خان کوبھی بھجوائی تھی جس کا الٹا اثرپڑا