کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں امام بارگاہ کے قریب کریکر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک امام بارگاہ کے قریب کریکر بم حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا جس کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔