راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر پندرہ نومبر کو امریکا جائیں گے جہاں امریکی سیاسی و عسکری قیادت سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ سے بیس نومبر تک امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جنرل راحیل شریف امریکا کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔