بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو پی ٹی اے نےایس ایم ایس شارٹ کوڈ دیدیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے شارٹ ایس ایم ایس سروس کوڈ دیدیا، جس سے ملک کے 14کروڑ موبائل صارفین تک اسے براہ راست رسائی حاصل ہوگئی ہے ۔ سروس کوڈ9008کے ذریعے پارٹی کے سرور سے ایس ایم ایس پیغامات کروڑوں موبائل فون صارفین کو ارسال کیے جاسکتے ہیں ۔ روزنامہ جنگ کے صحافی نورآفتاب کی رپورٹ کے مطابقذرائع نے بتایاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت کو پی ٹی اے کی جانب سے ایسا سروس کوڈ دیا گیا ہے ۔ شارٹ کوڈ کے ذریعے تحریک انصاف کو عوام تک تیز تر رسائی میں بڑی مدد ملے گی ۔ پہلے اس کوڈ کو پارٹی کے ا ندرونی انتخابات میں استعمال کیا جائیگا، جس کے ذریعے پارٹی ارکان اپنی رجسٹرڈ سمز کے ذریعے ایس ایم ایس سروس کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ تحریک انصاف اس سلسلے میں مطلوبہ سروسز کے حصول کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی معاہدے کرے گی ، اس کوڈ سے تحریک انصاف کو عوام خصوصاً نوجوانوں کو احتجاج، ریلیوں، عوامی جلسوں اور سیاسی تحریکوں کیلئے متحرک کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین پارٹی کے اندرونی انتخابی عمل کو ہموار بنانے کیلئے پارٹی آئین میں کچھ تبدیلیوں کی اجازت بھی دینگے ، پارٹی انتخابات رواں برس مارچ میں پارٹی کی چیف الیکشن کمشنر مقرر کی جانیوالی تسنیم نورانی کے زیر نگرانی کرائے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں مکمل جمہوریت کو یقینی بنانے کیلئے منتخب پارٹی عہدیدارن حتمی طور پر پارٹی آئین میں ضروری ترامیم کرینگے ۔ پارٹی چیئرمین کے صوابدیدی اختیارات میں کمی کرکے منتخب عہدیداروں کو جمہوری طریقوں سے فیصلے کرنے کا اہل بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دی نیوز کو بتایاکہ کوڈ کے حصول کا مقصد پارٹی ارکان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے۔ انہوں نےکہاکہ پارٹی چیئرمین پارٹی آئین میں اندرونی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کچھ تبدیلیاں کرسکتے ہیں تاہم منتخب عہدیدار ہی اس ضمن میں حتمی طور پر بڑی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی انتخابات کا انعقاد بلدیاتی انتخابات کے بعد کرایا جائیگا جبکہ کسی بھی سطح پر دھاندلی کے امکانات کے تدارک کیلئے پارٹی چیف الیکشن کمشنر کو غیر معمولی اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…