لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی کی فراہمی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھ دیا چوہدری سرورنے لائسنس شدہ اسلحہ بردار پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھنے کے لئے بھی حکومت سے اجازت نامہ مانگ لیا، وزیراعظم میاں نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی خط کی کاپی ارسال کی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کی عدم فراہمی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ دار ن لیگ اور ان کی حکومت ہوگی، میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطاب قتحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثا علی خان کو لکھے جانیوالے خط میں کہاگیا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اورپنجاب حکومت اور پولیس بھی اس حوالے سے آگاہ ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے سیکورٹ یفراہم کرنے کی بجائے پولیس نے میری سیکورٹی پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز جن کے پاس لائسنس شدہ اسلحہ ہے ان کو بھی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر گرفتار کرلیا اورلائسنس شدہ اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا اور اب ہمیں وہ اسلحہ واپس نہیں کیاجارہا۔ اگر میرے مطالبات کا مثبت جواب نہ دیاگیا تو میرے اور میرے فیملی کے ساتھ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے پر اس کی ذمہ دار ن لیگ اور پنجاب حکومت ہوگی۔