لاہور(نیوزڈیسک)ڈالر گرل ایان علی کی طرف سے کسٹم عدالت کے فیصلے کیخلاف آج منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کی قانونی ٹیم نے کرنسی سمگلنگ کیس میں بریت کی درخواست پر کسٹم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی ہے جو آج منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسٹم کورٹ نے حقائق کو نظرانداز کر کے بریت کی درخواست مسترد کی۔ ایان علی کو فردجرم عائد کرنے سے پہلے بری کیا جائے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے گزشتہ جمعہ کو ایان علی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔