اسلام آباد (این این آئی) پارلیمینٹ کی لفٹ بند ہونے کے باعث رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمینٹ ہاو¿س آئے تھے اور لفٹ میں پھنس گئے اور 10 سے 12 منٹ اندر ہی رہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سیکنڈ فلور سے گراو¿نڈ فلور پر جا رہے تھے اور لفٹ میں ان کے ساتھ 6 سے زائد اراکین اسمبلی بھی موجود تھے تاہم گراو¿نڈ فلور پر پہنچتے ہی لفٹ کا دروازہ پھنس گیا۔ لفٹ میں زیادہ تعداد میں افراد ہونے کے باعث گھٹن محسوس ہونا شروع ہوگئی تاہم 10 سے 12 منٹ کے بعد لفٹ کا دروازہ کھل گیا اور حمزہ شہباز سمیت تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کے بعد ٹیلی فون کرکے حمزہ شہباز نے سپیکر سردار ایازصادق کو صورتحال سے آگاہ کیا اور شکایت کی جس کے ازالے کا انہوں نے یقین دلایا۔