پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صدیق الفاروق کا ایک خاتون سے شادی کے بعد اسے تین ماہ بعد طلاق دینے کا اعتراف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاورچیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کے عشق میں بھی ایک نوجوان لڑکی آگئی تھی جس نے شادی بھی کرلی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور تین ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی جس کا انکشاف خود صدیق الفاروق نے بھی کیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے صدیق الفاروق نے بتایاکہ ’خوبصورت چہرہ ، لمبے اور گنگھریالے بال، خوبصورت آنکھیں ، پتلے ہونٹ اچھے لگتے ہیں‘۔ایک اور سوال کے جواب میں صدیق الفاروق نے بتایاکہ مذکورہ خاتون خدمت خلق کے کاموں کے دوران ملی اور مکمل پردے میں ان سے رابطہ بھی ہوا ، وہ شادی پر بضد ہوگئیں لیکن عمر میں فرق واضح کیا ، وہ خاتون 30سال چھوٹی تھیں۔صدیق الفاروق نے بتایاکہ’ معذرت پروہ تین مہینے روتی رہیں اور پھر رابطہ شروع کردیاتومیں ان کے گھر چلاگیا، والدین سے بات چیت کی تو طے پایاکہ ہفتے میں چار دن پہلی بیوی اور نئی والی کوتین دن ملیں گے لیکن شادی کے بعد وہ اس بات سے مکرگئے اور کہاکہ دوتین بچوں تک آپ نئی اہلیہ کووقت دیں ، پہلی والی کیساتھ عشرے بتادیئے ،وہاں جاناضروری ہوتو کچھ دیر کیلئے چلے جایاکریں لیکن کوشش کے باوجود خاتون نہ مانیں اور پھر تین ماہ کے قلیل عرصے میں ہی علیحدگی ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…