لاہور(آن لائن)صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں” ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس “تعمیر کئے جائینگے۔ ایجوکیشن منسٹری سے وابستہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کے مطابق نئے پراجیکٹ کا آغاز آئندہ مالی سال میں شروع کیا جائے گا جس کے تھٹ محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام دفاتر مذکورہ کمپلیکسوں میں قائم کئے جائیں گے جس کا مقصدعوام ون ڈور سہولیات میسر کرنا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروگرام کے تحت 400 ملین خرچ کئے جائینگے پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کےلئے بجٹ سے رقم مرحلہ وار تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کےلئے سرکاری اراضی کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور جلد ہی کمپلیکس کی تعمیر شروع ہوجائیگی۔تاہم پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سینئر رہنما نے بتایا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن میں”دھاندلی“ سے جیت کو بھی کیش کروانا چاہتی ہے جس کےلئے ’ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی بنیاد ایسے اضلاع سے شروع کی جائے گی جہاں ن لیگ نے بظاہر زیادہ سیٹ جیتی ہیں تاہم تعلیمی پراجیکٹ کو ”سیاسی“ نہیں ببنے دیں گے۔