اسلام آباد (آن لائن)عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرا سپیکر ایک بار پھر بند ہوگیا تو کوئی بات نہیں ،شام کو روزانہ ٹی وی پروگراموں میں آکر اپنے جذبات کا اظہار عوام کے سامنے پیش کروں گا،پیر کے روز شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی سیٹ پر سب سے چھوٹے آدمی کو لایا گیا ہے،ایاز صادق کی جیت تو یقینی تھی تاہم اس کی جگہ کسی اور لیگی امید وار کو لانا چاہیے تھا،ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق کے سپیکر بنتے ہی میرا سپیکر بھی بند ہو جائے تاہم مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے ،میں روزانہ شام کو ٹی وی پروگراموں میں آ کر جمہوری عوامی مسائل اور اپنے جذبات عوام کے سامنے پیش کروں گا،سپیکر ایاز صادق میرا سپیکر بند کر دیں کوئی بات نہیں ،پارلیمنٹ سے زیادہ بڑی تعداد میں مجھے ٹی وی پر سنتے ہیں،آئی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایاز صادق کو گنتی مکمل کرنے سے قبل ہی سپیکر بنانے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ نا اہل لوگ ہیں اپنی غلطیوں سے اپنا پوسٹ مارٹم کرواتے ہیں۔