اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش دم توڑنے لگی‘ کئی معروف شخصیات نے ان کی جماعت میں شمولیت سے معذرت کر لی۔ 13 ہزار دعوت ناموں میں صرف 40 سے 55 شخصیات نے ان کی شخصیت کے سحر سے متاثر ہو کر جماعت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم ان کی یہ شمولیت بھی مشروط ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے لئے نئی سیاسی جماعت بنانا مشکل ہو چکا ہے فنڈز اکٹھے نہیں کئے جا سکے ہیں اور کئی معروف شخصیات نے بھی عین موقع پر ان کی جماعت میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ ان شخصیات میں سے 60 شخصیات کا تعلق پنجاب سے‘ سندھ سے 51‘ کے پی کے سے 28 اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تعداد 137 ہے۔ صرف گنی چنی شخصیات ہی ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گی۔ اس حوالے سے بھی ان کی شمولیت کے لئے خود ہی شرائط بھی طے کر دی ہیں جس سے بھی سابق چیف جسٹس پریشان جب تاہم وکلاءبرادری کی کثیر تعداد ان کی جماعت میں شمولیت کے لئے تیار ہے جن میں بڑے بڑے نام شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش دم توڑنے لگی
9
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں