اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکمران جماعت ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اب اپنی شکست تسلیم کرلیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ کے انتخابات میں آج ن لیگی امید وار ایاز صادق نہیں بلکہ جمہوریت کی فتح ہوگی ، آج جمہوریت کیلئے بڑا دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا، حکومت کیلئے اسنیپ الیکشن کڑوی گولی ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ہمیں عوامی خدمت کا موقع دیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدیں پوری کرنے دیں ۔