لاہور( نیوزڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود جناح ہسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے جس پر انہوں نے انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔پنجاب کے وزیرتعلیم رانامشہود نے گزشتہ روز فیکٹری حادثے کے زخمیوں کی عیادت کےلئے جناح ہسپتال کادورہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود مریضوں کی عیادت کے لئے لفٹ کے ذریعے وارڈ میں جارہے تھے کہ لفٹ بند ہوگئی۔ لفٹ بند ہونے سے وزیرتعلیم اوردیگرافراد اس میں پھنس گئے۔بعدازاں تکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد تمام افراد کو بحفاظت باہرنکال لیاگیا ۔ وزیر تعلیم نے لفٹ خراب ہونے پربرہمی کااظہار کیا اورانتظامیہ کو لفٹ کی فوری طور پرمرمت کرانے کی ہدایت کی۔