بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کس کے کہنے پر برطرف کیاگیا؟فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف اسلام آباد کے برطرف آرگنائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کے کہنے پر مجھے پارٹی عہدے سے برطرف کیا۔تحریک انصاف اسلام آباد کے برطرف آرگنائزر فیاض الحسن چوہان نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھ پر شیخ رشید جیسے گھٹیا آدمی نے بے بنیاد الزام لگایا اور کہا گیا میں نے ٹکٹ کے لئے امیدواروں سے پانچ پانچ لاکھ روپے طے کئے، عمران خان نے میرا موقف سنے بغیر ہی فیصلہ سنادیا۔ شیخ رشید نے این اے 56 میں پی ٹی آئی کی سیاست کوتباہ کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کی فروخت کا سوچا بھی نہیں، وہ قرآن پاک پر حلف دیتے ہیں کہ اگر یہ الزام درست ہو تو ان کی دونوں بیویوں کو طلاق ہوجائے اور اللہ انہیں ایمان کی موت نہ دے۔ عمران خان ملنےکاموقع دیں تو سب واضح کردیں گے۔ امید ہےکہ عمران خان اس پیغام کے بعد ضرور ملیں گے اور ان کا موقف سنیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو پارٹی ٹکٹ کی فروخت کے الزام پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…