ملتان (آن لائن) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں جتوئی چوک پر واقع امام بارگاہ کے اندر سے 26 کلو وزنی بم برآمد ہو جسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔ بم کی اطلاع ملنے پر مظفر گڑھ سے بم ڈسپوزل اور ڈی پی او مظفر گڑھ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ،بم ڈیوائس بھی لگی ہوئی تھی ۔ علی پور پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقہ خالی کرا لیا اور واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔