پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر گرل ایان علی کے مقدمے کی وجہ سے سینکڑوں بڑی شخصیات پریشانی کا شکار

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ڈالر گرل ایان علی کے مقدمے کی وجہ سے سینکڑوں بڑی شخصیات پریشانی کا شکار ، کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر رقوم ملک سے باہر بجھوانے کا سلسلہ بھی تعطل کا شکار ہے ایان علی کی رہائی کے لئے کئی مقتدر شخصیات نے آئینی و قانونی معاونت کی پیش کش کی ہے تاہم ماڈل نے تن تنہا یہ قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر رکھا ہے بعض سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ٹیکس عدم ادائیگی کے معاملات بھی کھلنے والے ہیں ۔ کسٹم عدالت کے فیصلے کے خلاف خوبرو ماڈل رواں ہفتے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گی ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست خارج ہونے پر چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بعض سیاسی اور کاروباری شخصیات کو بہت بڑی پریشانی کا سامنا ہے جن میں حکومتی بااثر افراد بھی شامل ہیں ماڈل سے خفیہ طور پر ڈیل کرنے کے لئے کئی ایجنٹس مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ تاہم ایان علی نے براہ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے غیر قانونی رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے معاملات رک جانے کی وجہ سے بھی کئی اہم شخصیات کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ماڈل کو قانونی مدد کی پیش کش بھی کی گئی ہے جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ ٹھکرا دی ہے ۔ شخصیات چاہتی ہیں کہ ایان علی کے خلاف مقدمے جلد سے جلد ختم ہو انہی شخصیات نے ایان علی کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست بھی تاحال دائر نہیں ہونے دی ہے ۔ چالان تک مکمل کرانے میں مشکلات بھی اسی وجہ سے ہیں تاہم حالات ان شخصیات کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں ۔ ایان علی بھی کافی عرصے سے بیرون ملک نہیں جا سکی ہیں جس کی وجہ سے ان کے کئی پروگرام مسلسل التواءکا شکار ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ماڈل کے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد اشتہاری اور دیگر کاروباری مصرورفیات رکی ہوئی ہیں ماڈل چاہتی ہیں کہ ان عدالتوں سے اس کی جلد سے جلد جان چھوٹ جائے اور وہ بیرون ملک جا سکیں اس کے لئے انہوں نے بعض شخصیات کو آخری سگنل بھی دے دیا ہے کہ اگر ان کی رہائی نہ ہو سکی تو وہ اپنی بند زبان کھولنے پر مجبور ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…