اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ میں دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کرنا شروع کر دیا ۔ شاہ محمود قریشی ، چودھری سرور خان ، جہانگیر ترین اہم ترین ذمہ داریاں نبھائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پارٹی سربراہ عمران خان کو دیں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کو اپنا پہلا تجربہ قرار دیتے ہوئے اگلے مرحلوں کے لئے قابل قدر تیاری کرنا شروع کر دی ہے تمام تر امیدواروں پر نظر رکھی جا رہی ہے موجودہ ووٹر لسٹوں اور پرانی لسٹوں کا بھی موازنہ کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پہلے کی نسبت بہتر نتائج دے گی ۔