اسلام آباد (آن لائن) معروف ستارہ شناسوں نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان طلاق کے اثرات 2017 تک برقرار رہیں گے اس کے بعد عمران خان ان اثرات سے باہر نکل آئیں گے ۔ ستارہ شناسوں کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان شہزادوں جیسی زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔ ان کی بیوی بھی شہزادی نہیں بلکہ ان کی خدمت گار بن کر ان کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہے عمران خان کے مخالفین اس طلاق سے کوئی خاص سیاسی فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے جبکہ 17 نومبر سے 20 جنوری 2016 تک پورے ملک کے لئے مشکلات رہیں گی ۔ 2016 تک ہندوستان میں مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا رہے گا ۔