اسلام آباد(آن لائن) اگر آپ پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی شناختی تصویر آپ کی ظاہری شکل کی نشاندہی کرے گی ،اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے والوں کی درخواستیں اس لئے مسترد کی جارہی ہیں کیونکہ ظاہر فوٹو گراف میں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں ایک درخواست گزار احمد نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس والوں نے مجھے بتایا کہ قومی شناختی کارڈ میں تمہارے بال چھوٹے ہیں جبکہ میرے موجودہ خدوخال مختلف ہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے بال چھوٹے کرولو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور درخواست گزار خاتون مہوش کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شناختی کارڈ کی تصویر تبدیل کرنا پڑی کیونکہ پاسپورٹ آفس نے انہیں کہا کہ ان کے بال اور صحت کے خدوخال تبدیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس نے انہیں مشورہ دیا کہ نئے فوٹو گراف کے ساتھ قومی شناختی کارڈ حاصل کریں تب انہیں پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔