اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب (کل)پیر کو ہوگا مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر بنائے جانے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق سپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہو گا 8 نومبر دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے شفقت محمود اور فاٹا اراکین نے جی جی جمال کو سپیکر کے عہدے کےلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور مسلم لیگ (ن)نے سابق سپیکر سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ اگر سردارایاز صادق سپیکر کے عہد ے کےلئے نامزد ہوئے تو پارٹی ان کی حمایت کریگی