بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

طاقتور افسروں کیلئے 15 کروڑ کی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)طاقتور افسروں کیلئے 15 کروڑ کی گاڑیاں خریدنے کی منظوری. پنجاب میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی بچت کمیٹی کی میٹنگ میں محکموں کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی گاڑیوں کی خریداری کے کیس بھجوائے گئے جس میں سے 15 کروڑ کی گاڑیوں کی منظوری محکموں کے سربراہوں جو طاقتور افسر ہیں ,کے لئے دی گئی ہے جبکہ پنجاب پبلک سروس کمشن، پنجاب سروسز ٹربیونل اور صوبائی محتسب کی طرف سے گاڑیوں کے لئے بھجوائے جانے والے کیسوں کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے اسی طرح کروڑوں روپے کے ائیر کینڈیشن، جدید موبائل فون، اور ٹیبلٹ افسران کے لئے خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔روزنامہ نوائے وقت کے صحافی معین اظہرکی رپورٹ کے مطابق پنجاب سروسز ٹربیونل نے نئی 1300 سی گاڑیوں کے لئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مانگے تھے ان کی اس ڈیمانڈ کو منظور نہیں کیا گیا ہے دوبارہ کیس بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسی طرح محکمہ ہاوسنگ نے 2، 1300 سی سی گاڑیوں، 5 ہزار سی سی گاڑیوں اور5 اٹھ سو سی سی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بجھوائی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی، انفورمیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے، وائس چیرمین پنجاب ایجوکیشن فنڈز کے لئے نئی گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے لئے ٹرانسپورٹ فنڈز کے لئے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے لئے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ ڈی سی او قصور، انرجی ڈیپارٹمنٹ کے لئے نئی گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی محتسب کی جانب سے 8، 1300 سی سی گاڑیاں خریدنے کا کیس بجھوایا گیا تھا کو عارضی طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمشن کے چیرمین کے لئے 1600 سی سی، جبکہ دیگر 20 ممبران کے لئے 1300 سی سی نئی گاڑیوں کے لئے 7 کروڑ مانگے گئے ہیں جس میں 6، 2700 سی سی جیپوں اور 6 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں اس کیس کو دوبارہ پبلک سروس کمشن کے پاس بھجوایا گیا ہے کہ گاڑیاں کم کرکے کیس دوبارہ بھجوائیں۔ پنجاب ایجوکیشن فنڈز کے لئے 75 لاکھ روے 25 نئے ائیرکینڈیشن خریدنے، 60 ٹیب، جنریٹر، اور دیگر سامان کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب ایجوکیشن فنڈز کے ممبران بورڈ آف ڈائریکٹر کے لئے نئی گاڑیاں، جیپیں اور خریدنے کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ 600 موبائل فون خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جو ایجوکیشن فار آل پروگرام کے لئے ہونگے۔ اس متعدد محکموں کے لئے ائیر کنڈیشن اور دیگر ہیٹر اور دیگر سامان خریدنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم جس وقت محکمہ خزانہ سے اس بارے میں موقف کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جتنی بھی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ کہا گیا کہ گاڑی خریدنے سے پہلے وزیراعلیٰ سے اس کی منظوری لی جائے تاہم محکموں کی طرف سے گاڑیوں کے لئے بہت زیادہ پریشر ہے یہ تاثر بھی غلط ہے کہ بااثر محکموں کے سربراہوں کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…