لندن(نیوزڈیسک) ریحام خان اور ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز اپنے تینوں بچوں کے ساتھ ملاقات کیلئے عدالت کا رخ کرنا چاہا رہے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام ڈاکٹر اعجاز کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے قریبی رشتے داروں نے رابطے بحال کرائے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام سے رواں برس آٹھ جنوری کو شادی کی تھی اور صرف دس ماہ شادی کے بندھن میں رہے اور 31 اکتوبر کو عمران خان نے باہمی اتفاق سے ریحام کو طلاق دے دی