لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تین ضلعی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے برطرف کر دیا ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان نے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی سے مشاورت کے بعد ڈی جی خان کے آرگنائزر احمد علی دریشک ، رحیم یار خان کے آرگنائزر رانا راحیل کو فوری برطرف کر دیا جبکہ راولپنڈی کے حلقہ 56کے آرگنائزر فیاض الحسن کو بھی عہدے سے برطرف کر دیاگیا ۔