لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ سندرکے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے عوامی تحریک کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔ہائیکورٹ آفس نے ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست کے ساتھ عوامی تحریک کی تصدیق شدہ دساویزات لف کریں۔درخواست گزار عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ حادثہ کے تین دن بعد بھی حکومت نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیااور فیکٹری کی عمار ت کا نہ تو نقشہ پاس ہوانہ عمارت قوانین کے تحت بنائی گئی، عدالت معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا کر ازسر نو انکوائری کا حکم جاری کرے، درخواست میں پنجاب حکومت .ضلعی حکومت , محکمہ عمارات اور ایل ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔