حافظ آباد(این این آئی)حافظ آباد میں چور رات کی تاریکی 14 گدھوں کو ذبح کرکے انکی کھالیں چرالے گئے۔ نامعلوم چور گزشتہ رات نواحی گاﺅں کڑیالہ آئے جہاں منیر احمد کا 1 ، نذربٹ کے 2 ، صوبہ مسیح کا1 ، مشتاق جموں والا کے 2 ، رفیق جموں والا کے 2، حمید رحمانی کا 1، مجید جموں والا کا 1، وزیرعلی کا 1، یعقوب سلہریا کا 1 اور سعید سلہریا کے 2 گدھے انکی حویلیوں، ڈیروں سے کھول کر باہر ویرانے میں لے گئے اور انہیں ذبح کر کے ان کی کھالیں چرا لیں۔