پشاور (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے علامہ اقبال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت کو 9 نومبر کے دن چھٹی دینے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم شخصیت کے نام سے جانے جاتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بات ضروری ہے کہ ہم آنے والی نسل کو بھی ان کی اہمیت سے باور کرائیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اقبال ڈے کو چھٹی نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وکلاء سمیت مختلف حلقوں نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مبصرین کا اس حوالے سے کہناہے کہ اقبال جیسی شخصیت کی اہمیت زیادہ سے زیادہ نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے جبکہ حکومت اس کے برعکس اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کر رہی۔