لندن (نیوزڈیسک)عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے لندن جانے سے پہلے ہی ہم دونوں نے باہمی رضا مندی سے اس معاملے کو نمٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔رشتہ ٹوٹنے کی اصل یہ ہے کہ ہمارا تعلق ٹوٹ گیا تھا۔ عمران کی اب بھی بہت عزت کرتی ہوں ان سے کبھی جھگڑا نہیں ہوا۔ امید ہے کہ ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہوگا۔لندن سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مالی معاملات سے متعلق معاہدے کی تردید کی اور کہا کہ ہم دونوں نے طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔میں عمران رضا فلمز کے مالی معاملات نہیں دیکھتی فیصل واڈا سے آٹھ اور علیم خان سے پانچ کروڑ لینے کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو زہر دینے اور ان کا معدہ صاف کرانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں۔ کسی جسمانی تشدد سے متعلق خبریں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد میں اینکر کے طور پر کام شروع کر دونگی۔میں اور میرے بچے اب اکیلے اب اپنی زندگی شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار قابل افسوس ہے اس نے بغیر ثبوت الزامات لگائے۔ریٹنگ کی دوڑ خطرناک ہے میں نے اب میڈیا کے اخلاقیات کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔