اسلام آبا(نیوزڈیسک)عبد الرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی جانب سےمیڈیکل رپورٹ اور حاضری سے مستقل استثنی ٰ کی درخواست پیش کردی گئی ۔عدالت نےکہا میڈیکل رپورٹ میں اسپتال کانام موجود ہے نہ ڈاکٹر کا، ڈاکٹر کی رائے بھی موجودنہیں ، آئندہ سماعت پراسپتال اورڈاکٹر کانام بتایاجائے ۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کےموکل کمر کی تکلیف کی وجہ سے چلنے پھرنے کے قابل نہیں ، میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کرنے کی ہدایات کی ہیں ،مستقل حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کی جائے ۔شہداء لال مسجد کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم روز ٹی وی پر آکر مکا دکھاتا ہے، میڈیکل رپورٹ اصل ہے یانقل ، تصدیق ہونی چاہئے ، ہربار نئی میڈیکل رپورٹ سے کہیں عدالتی کارروائی روکنے کے لیے ڈرامہ تو نہیں کیا جارہا۔ کیس کی مزید سماعت 14 نومبر کوہوگی۔