اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب کے سیاسی میدان جنگ لودھراں میں عمومی حریف مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی معرکہ آرائی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ دریں اثناء پیر کو کسی جھگڑے یا پریشانی سےپاک قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ لودھراں کے حلقے این اے۔154 پر ضمنی انتخاب کا بڑی شدت سے انتظار ہے جو این اے۔122 لاہور، این اے۔144 اوکاڑہ اور پی پی۔147 لاہور کے ساتھ 11 اکتوبر 2015ء کو ہونے تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کو ملنے والےحکم امتناع کے بعد روک دیئے گئے تھے۔ اب این اے۔154 لودھراں پر ضمنی انتخاب 23 دسمبر کو ہوگا۔ جب بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل 5 دسمبر تک مکمل ہو جائیں گے۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کامقابلہ مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ سے ہی ہوگا۔