اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان اورچوہدری نثار علی خان کےدرمیان ایچی سن لاہور کے دور سے ایک عجیب محبت اورنفرت کا سلسلہ رہاہے۔90 کے عشرے کے اوائل میں جب عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو کہا جاتاہے کہ چوہدری نثار نے اپنے دیرینہ دوست کومشورہ دیا تھا کہ آپ ایک قومی ہیرو ہیں، سیاست میں آکراپنا امیج برباد نہ کریں۔ سیاست میں آپ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ایک مبصر کاکہنا ہے کہ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان نے اپنے دوست چوہدری نثار کی باتوں کو کتنا درست اور کتنا غلط ثابت کیا؟ سب کے سامنے ہے جہاں تک ان کی سیاست کا تعلق ہے مقبول لیڈر ہونے کے باوجود انتخابی میدان میں ان کی پے درپے ناکامیوں نے اتنے فاصلے بڑھا دئیے کہ یہ سمٹ نہیں پاتے۔ روزنامہ جنگ کے صحافی طاہرخلیل کی رپورٹ کے مطابق جارحانہ موڈ میں عمران خان نے گزشتہ برس جب اقتدار کے ایوانوں میں شارٹ کٹ کیلئے دھرنا دیا تو 60 کے عشرے سے شروع ہونے والی وہ دوستی جو عمران خان کے 2002 میں مشرف کے ساتھ ملنے سے دوریوں میں بدلی تھی۔