اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ قومی اسمبلی کے لیے ایاز صادق کے علاقوہ کسی اور رہنما کو نامزد کرے تو ن لیگ کے امیدوار کو متفقہ اسپیکر کیلئے ووٹ دینے پر تیار ہیں ۔مقامی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہناہے پی ٹی آئی کے بعض اراکین قومی اسمبلی بھی اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے، جس کی تصدیق سپیکر کے انتخاب کیلئے حتمی ووٹوں سے ہو جائے گی. دوسری جانب ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے ایاز صادق کی بطور اسپیکر نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایاز صادق کو بھر پور اسپورٹ کیا جائے گا جب کہ اس ضمن میں پاکستان تحریکٍ انصاف کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. واضح رہے کہ پاکستان تحریکٍ انصاف اسپیکر کے عہدے کے لیے پارٹی رہنما شفقت محمود کو پہلے ہی سے اُمیدوار نامزد کر چکی ہے