کراچی(آن لائن)رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم کمانڈرسید نور حسین سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،عدالت نے ملزمان کو90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ہفتہ کے روز رینجرز نے کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد سید نور حسین کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضہ سے جہادی لٹریچر اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے، دوسری کارروائی لیاقت آباد میں کی گئی جس میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد عاصمخان کو گرفتار کرلیا ہے ، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سید نور حسین کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور سیاسی جماعت سے ہے ،ملزم پولیس کو ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھا،ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم سید نور حسین نے پولیس پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور متعدد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے،ترجمان کے مطابق لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا دہشت گرد ملزعاصم خان 8افراد کے قتل میں ملوث ہے ، ملزم نے 8بسوں کو جلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم عاصم خان دو بار دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے لئے بھارت جاچکا ہے ۔ ۔دوسری جانب رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے جس پر عدالت نے ملزم آصف خان اور سید نور حسین کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔