اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ کے نواحی آبادی معراج پورہ میں مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔معراج پورہ حلقہ 52 میں مسلم لیگ ن کے محمد حسین اور پی ٹی آئی کے مظفر محمود خان چیئرمین کی سیٹ کے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں کے حامیوں کا آمنا سامنا ہوا۔اور نعرے بازی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔مشتعل کارکنوں نے پتھراو¿کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔