اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں واقع کھوکھر ہاٹ سپاٹ بھی انتظامیہ نے مسمار کردیا جس سے وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کی یادیں وابستہ ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایسی جگہ تھی جہاں پر طلبہ سکول اور کالج ٹائم کے بعد اس کا رخ کرتے جہاں پر برتھ ڈے اور الوداعی پارٹیاں منعقد کی جاتیں تاہم سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اس ہاٹ سپاٹ کو مسمار کئے جانے کے بعد اسلام آباد کے رہائشی اظہار افسوس کررہے ہیں دریں اثناء ہاٹ سپاٹ کے مالک عمر خان کا کہنا ہے کہ اس کھوکھے کی لوکیشن خود ڈیزائن کی اور اس کی منظوری دی تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ برابر نہیں کرنا چاہیے جو گھروں سے بزنس چلا رہے ہیں کیونکہ ہم نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی وارننگ دی گئی بلڈوزر پولیس نفری کے ہمراہ آئے اور کھوکھے کو گرایا انہوں نے کہا کہ ریاستی بدمعاشی ہے ،